20 جولائی 2013 - 19:30
جاپان میں ایوان بالا کے انتخابات

جاپان میں ایوان بالا کی121 نشستوں کے لیے پولنگ جاری ہے۔

ابنا: جاپان میں ایوان بالاکی121 نشستوں کے لیے پولنگ جاری ہے۔جاپان سے موصولہ رپورٹ کے مطابق جاپان میں سینیٹ کی دوسوبیالیس میں سے ایک سواکیس نشستوں پرانتخاب کے لیے پولنگ شروع ہوگئی ہے۔جاپانی قانون کے مطابق ہرتین سال بعد ایوان بالاکے نصف ارکان کومنتخب کرنے کیلیے الیکشن ہوتے ہیں۔سروے کے مطابق حکمراں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی اوراس کی اتحادی نیوکومیٹوپارٹی کو زیادہ نشستیں ملنے کی توقع ہے اور اگر ایسا ہوا تواس ملک کے وزیراعظم شنزوایبے کی جماعت کوسینیٹ میں اکثریت حاصل ہوجائے گی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲