16 جولائی 2013 - 19:30
بنگلہ دیش میں احتجاجی مظاہرے

بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے سابق رہنما کی سزا کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر سات ہو گئی ہے۔۔

ابنا: بنگلہ دیش سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، بنگلہ دیش کے عدالتی ٹربیونل کی جانب سے جماعت اسلامی کے سابق رہنما غلام اعظم کو 1971 کے واقعات میں ہونے والی دہشتگردی اور مظالم کی پلاننگ اور ماسٹر مائنڈ ہونے کے الزام میں ۹۰ سال قید کی سزا کے خلاف اس ملک میں بڑے پیمانے پر ہونے والے پرتشدد مظاہروں میں اب تک سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکےک ہیں ۔واضح رہے کہ بنگلہ دیش کےعدالتی ٹربیونل نے پاکستان سے علیحدگی کے موقع پر پر تشدد واقعات کا ذمہ دار ٹہراتے ہوئے غلام اعظم کو90سال قید کی سزا سنائی تاہم انہوں نے صحت جرم سے انکار کرتے ہوئے اسے سیاسی انتقام قرار دیا ہے۔اس عدالتی فیصلے کو بنگلہ دیش میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اسی سلسلے میں متعدد مقامات پر مظاہرے ہو رہے ہیں ۔اس سے پہلے بھی بنگلہ دیش کا انٹر نیشنل کرائم ٹربیونل جماعت اسلامی کے نائب صدر اور ایک سینئر رہنما کو موت کی سزا سنا چکا ہے۔

.......

/169