ابنا: شام کے حکام نے کہا ہے کہ حماۃ شہر کے علاقے السلمیہ میں ایک کار بم دھماکے میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق شامی حکام کا کہنا ہے کہ اس کار بم دھماکے میں کئي گھروں کو بھی سخت نقصان پہنچا ہے۔ یہ کار بم دھماکہ اس وقت ہوا جب شامی افواج نے بعض علاقوں کو دہشت گردوں سے پاک کرنے کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے ایک سرغنہ کو ہلاک کر دیا۔
دوسری جانب شام میں سرگرم دہشت گردوں نے جولان کی پہاڑیوں پر کئي مارٹر گولے فائر کیے ہیں۔ جولان کی پہاڑیوں پر جن مقامات پر یہ گولے گرے ہیں وہاں اسرائیلی ٹینکوں نے پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔ اس حملے میں کوئي جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
واضح رہے کہ شام کے علاقے جولان کی پہاڑیوں پر اسرائیل نے 1967 کی جنگ میں قبضہ کر لیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲