ابنا: ترکی کے وزيراعظم رجب طیب اردوغان نے مصر کے معزول صدر محمد مرسی پر زوردیا تھا کہ وہ اپوزیشن کے تمام مطالبات کو رد کردیں اور فوج کی تجویزات کو بھی ٹھکرا دیں لہذا ترک وزیر اعظم کی نصیحتوں پر عمل مصر کے سابق صدر مرسی کے لئے مہنگا پڑ گیا۔
اخبار کے مطابق 30 جون کے مظاہروں سے قبل مرسی نے بہت سے افراد سے مشورہ کیا جن میں رجب طیب اردوغان بھی شامل ہیں۔ ترکی کے وزیر اعظم نے مرسی کو مشورہ دیا کہ وہ اپوزیشن کو بالکل کوئی امتیاز نہ دیں۔ اردوغان کا یہ مشورہ مرسی کو بہت ہی مہنگا پڑ گیا۔
.......
/169