6 جولائی 2013 - 19:30
قاہرہ میں شام کا سفارتخانہ دوبارہ کھل گیا

محمد مرسی کی معزولی کے بعد مصر کے دار الحکومت قاہرہ میں شام کا سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا گیا ہےجسے محمد مرسی نے ۱۵ جون کو سلفی وہابیوں کے کہنے میں آکر بند کر دیا تھا۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کی نیوز ایجنسی الیوم نے فوری خبر دی ہے کہ ہے مصر کے دار الحکومت قاہرہ میں شام کا سفارتخانہ دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔قابل ذکر ہے کہ محمد مرسی نے ۱۵ جون کو اس ملک میں شام کے سفارتخانہ کو بند کرنے اور شام کے ساتھ تعلقات ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔واضح ہے کہ محمد مرسی نے مصر کے سلفی وہابیوں کے کہنے میں آکر شام سے روابط ختم کرنے اور شام میں سرگرم دھشتگردوں کی حمایت کرنے کا اعلان کیا تھا۔مصر کے عوام کا کہنا ہے کہ مرسی نے شام کا سفارتخانہ بند کرنے کے اعلان کے وقت جس لہجہ کا استعمال کیا تھا ہمیں یہ لگ رہا تھا مرسی اسرائیل کا سفارتخانہ بند کرنے کا رہا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲