ابنا: نماز جمعہ کے اجتماعات کے بعد ہونے والے ان مظاہروں ميں ہزاروں کي تعداد ميں لوگوں نے شرکت کي اور ملک پر مسلط خانداني آمريت کے خاتمے کا مطالبہ کيا-دارالحکومت منامہ ميں ہونے والے مظاہرے ميں شريک لوگ شاہي حکومت مردہ باد کے نعرے لگار ہے تھے-مظاہرين نے اپنے ہاتھوں ميں ايسے بينر اٹھا رکھے تھے جن پر سياسي قيديوں کي فوري رہائي اور مظاہرين کے خلاف تشدد کا استعمال بند کرنے کے حق ميں نعرے درج تھے، مظاہرين نے اپنے ملک سے سعودي عرب سميت تمام غير ملکي فوجيوں کے انخلا کا مطالبہ کيا-مظاہرے کے شرکا نے بحرين ميں جاري جمہوري تحريک اور حکومت کي جانب سے کي جانے والے انساني حقوق کي خلاف ورزيوں پر عالمي برادري کي خاموشي کي بھي مذمت کي-بحرين کے اہم شہروں ميں ہونے والے ان مظاہروں ميں معروف شخصيات اور علمائے کرام پيش پيش تھے-بحرين ميں فروري دوہزارگيارہ سے انقلابي تحريک جاري ہے اور لوگ ملک سے آمريت کے خاتمے اور جمہوري حکومت کے قيام کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہيں-...../169
5 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 437605
بحرين کے عوام نے ايک بار پھر ملک ميں جمہوريت کے حق ميں مظاہرے کئے ہيں-