ابنا: مجلس وحدت مسلمين پاکستان نے جمعہ کے روز ملک ميں جاري دہشتگردي اور خاص طور سے کوئٹہ اور پشاور کے ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کے خلاف ملک گير يوم احتجاج منانے کي اپيل کي تھي-
ہمارے نمائندوں کے مطابق مجلس وحدت مسلمين کي اپيل پر ہونے والے مظاہروں ميں ہزاروں افراد نے شرکت کرکےدہشتگردي کے واقعات ميں شہيد ہونے والوں کے ساتھ يوم تجديد وفا منايا-
اس موقع پر کراچي ، اسلام آباد، لاھور، پشاور، اور کوئٹہ سميت متعدد شہروں ميں احتجاجي جلوس نکالے گئے اور بعض شہروں ميں لوگوں نے مخصوص مقامات پر دہشتگردي کے واقعات ميں شہيد ہونے والے معصوم پاکستانيوں کي ياد ميں شمعيں روشن کيں-
کئي شہروں سے مجالس عزا منعقد کئے جانے کي بھي خبريں موصول ہوئي ہيں مظاہروں اور احتجاجي اجتماعات ميں شريک لوگوں نے پاکستاني فوج اور چيف جسٹس آف پاکستان سميت ملک کے اعلي حکام سے مطالبہ کيا کہ دہشت گردي کے خلاف عملي اقدامات کئے جائيں اور کالعدم دہشت گرد ملک دشمن گروہوں پر مکمل پابندي عائد کي جائے-
مظاہرين کاکہنا تھا کہ ايک طرف دہشت گرد پاکستان کے شہريوں کو مساجد، بازاروں ، پوليس چوکيوں اور ديگر مقامات پر بد ترين دہشت گردي کا نشانہ بنا رہے ہيں جبکہ حکومتي ادارے اور حکومت انہيں دہشت گردوں سے مذاکرات کي بات بھي کر رہي ہے-
مظاہرين کا کہنا تھا کہ پاکستان کے معصوم انسانوں کا قتل کرنے والے در اصل امريکہ اور اسرائيل کے مقامي ايجنٹ ہيں جو پاکستان کو غير مستحکم کرنا چاہتے ہيں لہذا ان دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا ائے-
.....
/169