4 جولائی 2013 - 19:30
پاک و چین کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے

پاکستان اور چین کے وزراء اعظم نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو بہترین قرار دیتے ہوئے پاک چین دوستی اور تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔

ابنا: پاکستان اور چین کے وزراء اعظم نے دونوں ملکوں کے تعلقات کو بہترین قرار دیتے ہوئے پاک چین دوستی اور تعاون کو فروغ دینے پر تاکید کی ہے۔بیجنگ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف نے جو ان دنوں چین کے دورے پر ہیں اپنے چینی ہم منصب لی کی چیانگ سے بیجنگ میں ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون بڑھانے، پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان مواصلاتی رابطوں کا نیٹ ورک بچھانے پرگفتگوکی گئی ۔ اس موقع پر چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ نے کہا کہ پاکستان اور چین کے تعلقات سے خطے پر مثبت اثرات پڑیں گے۔پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے ملاقات کے دوران کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات نئی بلندیوں کو چھوئیں گے۔پاکستان کےوزیراعظم کے دورہ چین کے موقع پرآج پاکستان اور چین کے درمیان 8معاہدوں پر دستخط بھی کیے گئے ۔اس سے قبل کل پاکستان کےوزیر اعظم نے بیجنگ میں چین کے صدر سے ملاقات کی تھی جس میں دو طرفہ تعلقات،مختلف شعبوں میں تعاون اور خطے کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف ان دنوں ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ چین کے دورے پر ہیں جہاں انہوں نے اس ملک کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کیں۔ وزارت عظمی کا منصب سنھبالنے کے بعد میاں نواز شریف کایہ پہلا غیرملکی دورہ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲