2 جولائی 2013 - 19:30
ہندوستان: ایڈورڈ اسنوڈن کی پناہ کی درخواست مسترد

ہندوستان نے امریکی خفیہ ایجنسی کے سابق اہلکار ایڈورڈ اسنوڈن کی پناہ کی درخواست مسترد کردی ہے۔

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبر الدین نے کہا ہے کہ ہندوستان نے امریکہ کی خفیہ ایجنسی کے سابق اہلکار اور امریکی حکومت کی جاسوسی کے پروگرام کو فاش کرنے والے ایڈورڈ اسنوڈن کی جانب سے دی جانے والی پناہ کی درخواست مسترد کردی  ہے۔وکی لیکس نے کہا ہے کہ سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن نے اکیس ممالک کو سیاسی پناہ کی درخواستیں بھیجی ہیں۔جن ممالک کو یہ درخواست بھیجی گئی ہے ان میں چین، فرانس، آئرلینڈ اور وینیزویلا شامل ہیں۔سی آئی اے کے سابق اہلکار ایڈورڈ سنوڈن نے امریکی صدر باراک اوباما پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ان ممالک پر دباؤ ڈال رہے ہیں جہاں اس نے سیاسی پناہ کی درخواست دی ہے۔ ایڈورڈ سنوڈن نے کہا  ہے کہ واشنگٹن اس کی گرفتاری کے لیے ماورائے قانون اقدامات کر رہا ہے اور دوسرے ممالک کو اسے پناہ دینے سے منع کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ اسنوڈن نے امریکہ کے خفیہ اور بھیانک جرائم کا پردہ فاش کیاہے جس سے امریکہ کو عالمی سطح پر سخت بدنامی اور ندامت کا سامنا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲