27 جون 2013 - 19:30
قید کی سالگرہ پر شیخ النمر کی آزادی کا مطالبہ

سعودي عرب کے مشرقي علاقے ميں عوام نے مظاہرہ کرکے آيت اللہ شيخ باقر نمر کي رہائي کا مطالبہ کيا ہے -

ابنا:   العواميہ نيوز سائٹ کے مطابق جمعے کے روز مشرقي سعودي عرب کے شہر القطيف ميں نماز جمعہ کے بعد ہزاروں لوگوں نےآل سعود کے خلاف مظاہرہ اور آيت اللہ شيخ باقر نمر کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا- القطيف ميں جمعے کو ہونے والے مظاہروں کے دوران آل سعود کے مظالم کي مذمت کي گئ  اور مشرقي علاقوں ميں انساني حقوق کي پامالي کا سلسلہ بند کرنے کا  مطالبہ کيا گيا -  مظاہرين نے اسي کے ساتھ بحرين کے عوام کے ساتھ يک جہتي کا اعلان کرتے ہوئے بحريني قوم کے دفاع ميں آيت اللہ شيخ باقر نمر کي روش جاري رکھنے کا اعلان کيا - قابل ذکر ہے کہ آل سعود کي حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے سات جولائي دو ہزار بارہ کو آيت اللہ شيخ باقر نمر کو پہلے گولي مارکے زخمي کيا اور پھر انہيں گرفتارکرليا - سعودي عرب کے سرکاري وکيل نے آيت اللہ شيخ باقر نمر کے لئے سزائے موت کا مطالبہ کيا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲