ابنا: پرس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عراق میں حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بغداد میں ہونے والے سلسلہ وار دھماکوں میں کم سے کم 22 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔حکام کے مطابق یہ دھماکے جمعرات کی شام اس وقت ہوئے جب بغداد کی کافی کی دکانوں میں بیٹھے لوگ ٹی وی پر فٹبال میچ دیکھ رہے تھے۔واضح رہے کہ عراق میں رواں ہفتے کےشروع میں دو خود کش دھماکوں میں دس افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔عراق میں مساجد، ریسٹورنٹ اوربازاروں میں دھماکے ہوتے رہتے ہیں۔بم دھماکوں میں سلفی وہابی اور بعثی دہشت گرد ملوث ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
27 جون 2013 - 19:30
News ID: 434583
عراق کےدارالحکومت بغداد میں ہونے والے سلسلہ وار دھماکوں میں کم سے کم 22 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔