26 جون 2013 - 19:30
منگولیا میں صدارتی انتخابات کے لئے ووٹنگ

منگوليا ميں صدراتي انتخابات کے لئے آج ووٹ ڈالے گئے-

ابنا: بدھ کےروز ہونے والے صدارتي انتخابات ميں تين اميدواروں کے درميان مقابلہ ہے جس  موجوددہ صدر ساخيان البيگ دورج، منگولين پيپلزپارٹي کے اميداورا باد مانيا مبوگين اردنہ اور عوامي انقلاب پارٹي کے اميدوار ناتساگ ايدوال شامل ہيں- تمام اميدواروں نے دولت کي منصفانہ تقسيم کو اپنے ايجنڈے کا اہم ترين موضوع بيان کيا ہے-  سروے رپورٹوں ميں کہا گيا ہے کہ موجودہ صدر کي کاميابي کا امکان باقي دو  اميدواروں کے مقابلے ميں کہيں زيادہ ہے- منگوليا  ميں  صدارتي  جمہوري نظام حکومت  رائج ہے  جس ميں پارليمان اور صدر دونوں عوام کے براہ راست ووٹوں سے منتحب ہوتے ہيں- منگوليا نے انيس پينتاليس ميں آزادي حاصل کي ہے-
.......
/169