23 جون 2013 - 19:30
بحرین میں مساجد منہدم کرنے کا حکم

بحرين کي وزارت داخلہ نے مسمار کي گئي ابوذر غفاري مسجد ميں لوگوں کے نماز پڑھنے پر پابندي لگا دي ہے-

ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق ہيومن رائٹس واچ کے ايک عہديدار شيخ ميثم السلمان نے بتايا کہ آل خليفہ حکومت کے سيکورٹي اہلکاروں نے سنيچر کے روز منامہ کے جنوب ميں  النويدرات علاقے ميں واقع ابوذر غفاري مسجد کا محاصرہ کر ليا اور لوگوں کو اس ميں نماز پڑھنے سے  روک ديا-
شيخ ميثم السلمان نے بتايا کہ بحرين کي وزارت انصاف نے حمد شہر کي ابو طالب مسجد کو کسي دور افتادہ علاقہ ميں منتقل کرنے کے لئے اس مسجد کو دوبارہ مسمار کرنے کا حکم جاري کيا ہے اور فدک الزہرا اور امام عسکري مسجدوں کے متعلق بھي اسي طرح کي دھمکي دي ہے

شيخ ميثم السلمان نے کہا کہ بحريني حکومت آئين اور اقوام متحدہ کے انساني حقوق کے ادارہ کي سفارشوں نيز بين الاقوامي معاہدوں کي خلاف ورزي کر رہي ہے-
.......
/169