ابنا: دنیامیں دھشتگردی کے فروغ پر جہاں عوام پریشان ہیں اور اس کے خلاف صدائے احتجاج بلند ہو رہا ہے۔ وہیں اب امریکی عوام اور ذرائع پر یہ واضح ہو چکا ہے کہ امریکہ اپنے مفادات کی خاطر عالمی امن کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے اورشام میں براہ راست مداخلت کر کے شامی باغیوں کو کئی مہینوں سے تربیت دے رہا ہے۔امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ سی آئی اے اور امریکی اسپیشل فورسز گزشتہ سال نومبر سے شامی دھشتگردوں کو تربیت دے رہی ہیں۔امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز نے امریکی عہدے دار اور دھشتگردوں کے سرغناؤں کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ادارے اردن اور ترکی میں شامی باغیوں کو تربیت دیتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق باغیوں کو طیارہ شکن اور ٹینک شکن ہتھیار چلانے کی تربیت دی جاتی ہے۔2 ہفتے کے کورس میں 20 سے 45 افراد شریک ہوتے ہیں۔ امریکی صدر بارک اوباما کچھ عرصے قبل شامی باغیوں کو ہتھیار فراہم کرنے کا اعلان کرچکے ہیں تاہم اس اعلان سے پہلے بھی تربیتی پروگرام جاری تھا۔ تاھم وائٹ ہاوس اور سی آئی اے نے اس خبرکے انکشاف پرکسی بھی قسم کے تبصرے سے انکار کیا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
21 جون 2013 - 19:30
News ID: 432407
امریکہ عالمی سطح پر دھشتگردی کو فروغ دینے کیلئے دھشتگردوں کوتربیت دے رہا ہے۔