21 جون 2013 - 19:30
ہندوستان؛ سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ

ہندوستان کی ریاست اتراکھنڈ میں شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

ابنا: ہندوستان کی ریاست اتراکھنڈ میں شدید بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جہاں ہلاکتوں کی تعداد میں مستقل اضافہ ہورہا ہے۔دریائے گنگا کا پانی جیسے جیسے نیچے اتررہا ہے لاشیں مزید برآمد ہورہی ہیں اور مزید درجنوں لاشیں نکالی گئی ہیں جن کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔یہ ایسی حالت میں ہے کہ سینکڑوں کی تعداد میں افراد ابھی بھی لا پتہ ہیں جبکہ لاکھوں افراد بےگھر ہوئے ہیں۔امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور فوج خاصطور سے فضائیہ سے مدد لی جارہی ہے تاہم صورت حال پیچیدہ ہونے کی بناء پر موثر نتیجہ برآمد نہیں ہوپارہا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲