15 جون 2013 - 19:30
کراچی میں گزشتہ رات فائرنگ، ۷ افراد ہلاک

کراچی میں گزشتہ رات فائرنگ اور تشدد کے مختلف واقعات میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔

ابنا: کراچی سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق منگھوپیر کے علاقے میں فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت شیرعالم عرف شیرا کے نام سے ہوئی ہے، پولیس کاکہنا ہے کہ مرنے والا کالعدم تحریک طالبان کا علاقائی نائب کمانڈر تھاجس کے خلاف پولیس اہل کاروں کے قتل سمیت درجنوں مقدمات درج ہیں اور اس کی گرفتاری کے لئے کئی مرتبہ چھاپے بھی مارے گئے اور اس کا نیٹ ورک منگھوپیر، کنواری کالونی، سلطان آباد کے علاقوں میں پھیلا ہوا تھا۔کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں سات افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ کوئٹہ اور کراچی میں رونما ہونے والے واقعات تر رد عمل دکھاتے ہوئے اس ملک کےوزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا ہے کہ جہاں عسکریت پسندی کامقابلہ سختی سے کرناپڑاوہاں سختی کریں گے،جہاں مرہم رکھناہواوہاں نرم رویہ اپنائیں گے۔ ان کا کہناہے کہ کوئٹہ کے واقعات کے ذمہ داروفاقی ادارے ہوئے توان کااحتساب کرکے نام قوم کوبتائیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲