11 جون 2013 - 19:30
صوبہ حلب میں شامی فوج کی پیشرفت

شام کی فوج شمالی صوبے حلب میں دہشتگردوں کو مسلسل پیچھے دھکیل رہی ہے۔

ابنا:  العالم کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے آج صوبہ حلب میں پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے نبل اور الزھرا علاقوں کامحاصرہ توڑنے کی کوشش میں لگي ہے تاکہ ان راستوں کو کھول کر شہریوں کو امداد پہنچا سکے۔ شام کی فوج نے کفر حمرا اور کفر داعل میں پیش قدمی کی ہے۔ حلب میں شام کی فوج کے آپریشن میں سیکڑوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ زخمیوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔ صیہونیت کے آلہ کار ان دہشتگردوں کےپاس سے بھاری مقدارمیں ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲