ابنا: ابی الاحرار حضرت سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے روز ولادت باسعادت کی مناسبت سے ایران میں تمام مقدس مقامات بالخصوص مشہد مقدس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرزند حضرت امام رضا علیہ السلام اور قم میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیھا کے روضہ ہائے اقدس کو نہایت ہی خصوبصورتی سے سجایا گيا ہے اور روضوں کے اطراف نہایت ہی دیدہ زیب چراغان کیا گياہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے چھوٹے بڑے شہروں اور قریوں میں ہر طرف سجاوت دکھائي دے رہی ہے اورنجی اور سرکاری عمارتوں پر لائٹنگ کی گئي ہے۔ ہرتہران سمیت دیگر شہروں میں جگہ جگہ پر شربت کی سبیلیں لگائي گئي ہیں جہاں راہگیروں کو چاے، شربت اور مٹھائياں پیش کی جارہی ہیں۔ سارے ایران میں شہروں اور قریوں کی مساجد، امام بارگاہوں اور مراجع کرام و علماء عظام کے گھروں میں محفلوں اور جشن کا سلسلہ جاری ہے جو گذشتہ روز ہی سے شروع ہوچکا تھا۔ ان محافل قصیدہ خوانی میں شعرا اور خطباء نیز علماء اھل بیت عصمت و طہارت اور نبوت و امامت کے گھرانے کو خراج عقیدت پیش کررہے ہیں۔ واضح رہے آج اسلامی جمہوریہ ایران میں تین شعبان کو یوم پاسدار بھی منایا جاتا ہے۔ ادھر عراق سے موصولہ اطلاعات کے مطابق کربلائے معلی میں اس وقت لاکھوں زائرین کا مجمع ہے جو اپنے امام کے روضہ میں حاضر ہوکر ان سے عقیدت و محبت کا اظہار کررہا ہے۔ کربلا کے ساتھ ساتھ نجف اشرف، کاظمین اور سامراکے مقدس روضوں میں بھی لاکھوں زائرین موجود ہیں جو اھل بیت نبوت و امامت کی خوشیوں میں خوشیاں منارہے ہیں۔ قابل ذکرہے۔ لبنان میں بھی آج ابی الاحرار حضرت سید الشہدا امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے خوشیاں منائي جارہی ہیں۔ حزب اللہ لبنان کے زیر اہتمام ہونے والے عظیم جشن میں ابنائے ملت لبنان نے لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرکے آپ کے راستے پرقائم رہنے کا عھدکیا۔ شام میں بھی شریکۃ الحسین حضرت زینب بنت علی علھیم السلام کے مزار میں دسیوں ہزار افراد نے جشن منایا اور ثانی زہرا کو ان کے بھائي کی ولادت باسعادت کی مبارک باد پیش کی۔ ادھر ہندوستان وپاکستان میں کل تین شعبان ہے۔ ادھر بحرین اور سعودی عرب میں لوگوں نے اپنے گھروں کی چار دیواری میں تین شعبان کی مناسبت سے محفلیں اور جشن منائے ، ان ملکوں میں اھل بیت نبوت کے پیرووں کے مذہبی آداب پر پابندی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 جون 2013 - 19:30
News ID: 428941
آج اسلامی جمہوریہ ایران سمیت ساری دنیا میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیارے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت کی مناسبت سے جشن اور خوشیاں منائي جارہی ہیں۔