2 جون 2013 - 19:30

افغانستان نے کہا ہے کہ وہ تمام ميدانوں ميں اسلامي جمہوريہ ايران کے ساتھ اپنے تعلقات کو فروغ دينا چاہتا ہے -

ابنا: افغانستان کي وزارت خارجہ کے ترجمان جانان موسي زي نے کابل ميں ہفتہ وار پريس بريفنگ ميں کہا کہ ايران ايک بہت ہي اچھا اور دوست ہمسايہ ملک ہے -  انہوں نے کہا کہ ايران اور افغانستان کے تمام ميدانوں ميں بہت ہي قريبي تعلقات ہيں –افغانستان کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور ديتے ہوئے کہ کابل تہران کے ساتھ تمام ميدانوں ميں دوطرفہ تعلقات کو فروغ دينا چاہتا ہے کہا کہ اسلامي جمہوريہ ايران منشيات کے خلاف جنگ ميں پوري طرح سنجيدہ ہے اور اس نے انسداد منشيات مہم ميں ہميشہ افغانستان کي حکومت کي مدد کي ہے-افغانستان کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغان شہريوں کے ايران کے غير قانوني سفر کے پيش نظر سبھي افغان شہريوں کوہدايت دي  کي کہ وہ ايران کا غير قانوني سفر کرنے سے پرہيز کريں - انہوں نے کہا ايران اور افغانستان کي سرحديں سختي کے ساتھ کنٹرول کي جاتي ہيں -افغانستان کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے صوبہ ہلمند ميں برطانوي فوجيوں کي قيد ميں افغان شہريوں کي حالت زار کے بارے ميں کہاکہ افغان حکومت اس معاملے کا پوري سنجيدگي کے ساتھ جائزہ لے رہي ہے تاکہ افغان شہريوں کو برطانوي فوجيوں کي قيد سے رہا کراسکے -افغانستان کي وزارت خارجہ کے ترجمان نے ايک بار پھر پاکستان ميں دہشتگردي کے مراکز کي موجودگي کا الزام عائد کرتے ہوئے خبردار کيا کہ دہشتگردوں کو پاکستان کے اندر ہتھياروں سے  ليس  اور پھرانہيں افغانستان بھيجا جاتا ہے-

.......

/169