31 مئی 2013 - 19:30
پاکستانی فوج کا ۱۹ طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

پاکستانی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں طالبان شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں میدان کا علاقے پر دوبارہ قبضہ حاصل کر لیا ہے کارروائی کے دوران 19 طالبان شدت پسندوں سمیت 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ابنا: پاکستانی ذرائع کے مطابق پاکستانی فوج نے ایک بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ اس نے قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں طالبان شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں میدان کا علاقے پر دوبارہ قبضہ حاصل کر لیا ہے کارروائی کے دوران 19 طالبان شدت پسندوں سمیت 22 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق گزشتہ شب خیبر ایجنسی واقع علاقے میدان اور کُرم ایجنسی کے علاقے پاڑہ چمکنی میں سکیورٹی فورسز نے شدت پسندوں کے خلاف بھرپور کارروائی کی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ شدت پسندوں کے ساتھ جھڑپ میں ایک فوجی افسر سمیت تین اہلکار ہلاک اور تین فوجی زخمی ہوئے ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ لڑائی کے دوران دہشت گردوں کی جانب سے شدید مزاہمت کا سامنا کرنا پڑا لیکن سکیورٹی فورسز نے اُن کے زیر تسلط علاقے خالی کروا لیے ہیں۔آئی ایس پی آر کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مقامی آبادی نے شدت پسندوں کے خلاف آپریشن میں سکیورٹی فورسز کے ساتھ بھر پور تعاون کیا ہے ۔بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مقامی افراد نے اپنے علاقوں کو شدت پسندوں سے محفوظ رکھنے کے لیے دفاعی کمیٹیاں تشکیل دی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲