اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے معروف قوال، مرحوم نصرت فتح علی خان کی عشق امیر المومنین علی علیہ السلام میں کہی ہوئی قوالی، ولادت امیر المومنین علیہ السلام کے موقع پر ان کی یاد کو تازہ کرواتی ہے۔مرحوم نصرت فتح علی خان ۱۳ اکتوبر ۱۹۴۸ میں پاکستان پنجاب کے علاقے فیصل آباد میں پیدا ہوئے۔ان کے والد فتح علی خان بھی ایک مشہور قوال تھے ۱۹۶۴ میں ان کی وفات کے بعد نصرت فتح علی خان نے باپ کی جگہ پُر کرنے کو ٹھان لی۔ اور اپنے چچا مبارک علی خان کی شاگردی اختیار کر کے باب کے پیشے کو چار چاند لگا دئے۔نصرت فتح علی خان اپنے بہترین انداز اور خاص اسلوب میں قوالی پڑھ کر قوالی طرز کی موسیقی کو دنیا میں متعارف کروانے میں کامیاب ہو گئے۔نصرت فتح علی خان ۱۶ اگست ۱۹۹۷ کو دل کا دورہ پڑنے سے ۴۸ سال کی عمر میں دنیا سے چل بسے اور اپنی قوالیوں کو عشق علی علیہ السلام کے سانچے میں ڈھال کر یادگاری کے طور پر چھوڑ گئے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
22 مئی 2013 - 19:30
News ID: 422121
نصرت فتح علی خان اپنے بہترین انداز اور خاص اسلوب میں قوالی پڑھ کر قوالی طرز کی موسیقی کو دنیا میں متعارف کروانے میں کامیاب ہو گئے۔