ابنا:براثا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق نوری مالکی نے آج ملک میں بعض علاقوں میں مساجد اور نمازیوں پر حملوں کے بارے میں کہا کہ مساجد پر حملے کرنے والے شیعہ اور سنی مسلمانوں کے دشمن ہیں۔ اور وہ ملک میں قبائلی اختلافات اور فرقہ واریت کو ہوا دینے کے درپے ہیں۔عراقی وزیر اعظم نے علمائے کرام سے کہا ہے کہ وہ اس سلسلے میں اپنا فرض ادا کریں اور لوگوں کی رہنمائی کرکے اغیار کی سازشوں کو ناکام بنائيں۔ نوری مالکی نے مزید کہا کہ ہم عراق میں اہل تشیع اور اہل سنت کے اتحاد کے خواہاں ہیں اور مختلف فرقوں سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ایک مسجد میں اور مل کر نمازیں پڑھا کریں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
18 مئی 2013 - 19:30
News ID: 420857
عراقی وزیر اعظم نوری مالکی نے عراق میں مساجد اور نمازیوں پر حملہ کرنے والوں کو شیعہ اور سنی مسلمانوں کے دشمن قرار دیا ہے۔