ابنا: امریکی مصنف ‘سٹیفن لینڈمین’ نے کہا ہے کہ امریکا میں جمہوریت دھیرے دھیرے ختم ہورہی ہے۔ توار کو پریس ٹی وی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا میں جمہوریت ختم ہورہی ہے اور جو لوگ امریکی جمہوریت پر یقین کرتے ہیں اُن کا یہ نظریہ بالکل غلط ہے۔
بوسٹن بم دھماکوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت نے شہر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کر کے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا کیا ہے۔ اور انسانی حقوق پر آواز اٹھانے والے لوگوں کو امریکی حکومت نشانہ بنا رہی ہے جو جمہوریت کے برعکس ہے۔
امریکی مصنف نے مزید کہا کہ امریکی جمہوریت پر یقین کرنے والے لوگوں کو یہ اندازہ نہیں ہیں کہ امریکا میں آج کس طرح کی جمہوریت قائم ہے۔
.......
/169