3 مئی 2013 - 19:30

بحرين کي جمعيت الوفاق اسلامي کے سکريٹري جنرل نے کہا کہ بحرين کا انقلاب پوري طرح سے ايک عوامي انقلاب ہے -

ابنا: جمعيت الوفاق اسلامي کے سکريٹري جنرل شيخ علي سلمان نے بحرين کے جزيرہ سترہ ميں ايک عوامي مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بحريني عوام کا انقلاب کسي گروہ جماعت يا شخص کا انقلاب نہيں ہے بلکہ يہ ايک قومي انقلاب ہے جس ميں جمعيت الوفاق بھي شامل ہے-شيخ علي سلمان نے زور دے کر کہا کہ  بحرين ميں مخالف جماعتيں اور جمعيت الوفاق اور عوام اس بات کو تسليم نہيں کرسکتے کہ ‏آل خليفہ خاندان ہي ملک کي تقدير کا فيصلہ  کرے -شيخ علي سلمان نے زور دے کر کہا کہ بحرين کے عوام کا انقلاب سطحي اور ظاہري تبديليوں سے ختم ہونےوالا نہيں ہے اور جب تک بحرين کے عوام کے مطالبات اور حقوق پورے نہيں ہوجاتے اس وقت تک انقلابي تحريک جاري رہے گي –انہوں نے اپنے ملک کے عوام سے کہا کہ وہ خود کو ديگر مسائل ميں نہ الجھائيں-بحرين ميں عوام کي انقلابي تحريک فروري دوہزار گيارہ ميں شروع ہوئي اور آل خليفہ و آل سعود کے ظالمانہ اقدامات کے باوجود جاري ہے.

.......

/169