اہلبیت (ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاپان کی ایک مس لیڈی ’’آکیکو کروکاوا‘‘(Akiko Krvkava) انٹرنٹ پر اسلام کے متعلق مطالعہ اور تحقیق کرنے کے بعد حضرت آیت اللہ العظمیٰ موسوی اردبیلی کی خدمت میں حاضر ہو کر دین اسلام سے مشرف ہوئی اور رسمی طور پر مذہب شیعہ اثنا عشری کا انتخاب کیا۔انہوں نے دین اسلام سے شرفیاب ہونے پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا: میں آیت اللہ موسوی اردبیلی کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت مجھے دیا اور مجھے اس بات پر بہت فخر ہے کہ میں نے ایک مرجع تقلید کے حضور میں کلمہ شہادتین کو زبان پر جاری کیا ہے۔
