28 اپریل 2013 - 19:30
مسلح افراد نے لیبیا کی وزارت خارجہ کا محاصرہ کرلیا

دسیوں مسلح افراد نے طرابلس میں وزارت خارجہ کے دفتر کا محاصرہ کرلیا ہے۔

ابنا: گذشتہ روز دسیوں مسلح افراد نے لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں وزارت خارجہ کے دفتر کا محاصرہ کرلیا ہے اور سابق صدر قذافی سے وابستہ سفارت کاروں سے مطالبہ کیا کہ وہ وزارت خارجہ سے نکل جائیں۔ مسلح افراد نے وزارت خارجہ کے اطراف کی سڑکوں کا بھی محاصرہ کررکھا ہے۔ یادرہے کہ مسلح افراد نے لیبیا کی وزارت داخلہ پر بھی کنٹرول کررکھا ہے وہ حکومتی کارکردگی پر خوش نہیں ہیں۔

.......

/169