28 اپریل 2013 - 19:30
پیرس کی جامع مسجد میں ثقافتی سنٹر کی تاسیس

اسلامی ثقافتی انسٹی ٹیوٹ نے پیرس کی جامع مسجد میں ایک ثقافتی سنٹر کی تاسیس کا فیصلہ کیا ہے۔

ابنا: پیرس کی میونسپل کمیٹی نے فرانس کے اسلامی ثقافتی انسٹی ٹیوٹ کے تعاون سے پیرس کی جامع مسجد میں ایک نئے ثقافتی سنٹرکی تعمیر کا فیصلہ کیا ہے۔

پیرس کے ۱۸نمبرعلاقے میں سڑکوں پر نماز جماعت قائم کرنے پر پابندی لگائے جانے کی وجہ سے طے یہ پایا ہے کہ اس ثقافتی سنٹر میں نماز جماعت بھی قائم کی جائے گی۔

اس ثقافتی سنٹر کا رقبہ۹۷مربع میٹر ہے کہ جس پر ۲۰لاکھ یوروکی لاگت آئے گی۔

پیرس میں مسلمانوں کی آبادی زیادہ ہونے کی وجہ سے کئی اسلامی ثقافت مراکز موجود ہیں کہ جو تعمیرات اور لوگوں کی آمدورفت کے لحاظ سے دیگر مذہبی مقامات سے ممتاز حیثیت رکھتے ہیں یہی وجہ ہے کہ بعض لائیک سیاستدانوں نے ۱۹۰۵ء کے قانون کے مطابق اسلامی ثقافتی مراکز کی تاسیس کی مخالفت کی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہ یہودیوں کے لیے مقدس مقامات تعمیر کیے جانے کے خواہاں ہیں۔

طے یہ پایا ہے کہ اسلامی ثقافت انسٹی ٹیوٹ ۵۳-۵۵نمبرروڈ اور۵۶نمبر روڈ پر تاسیس کیا جائے گا۔

.......

/169