20 اپریل 2013 - 19:30
افغانستان میں دس طالبان ہلاک

افغان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ طالبان کے دس افراد کو افغانستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک کیا گيا ہے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گياہے۔

ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغان وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ طالبان کے دس افراد کو افغانستان کے مختلف علاقوں میں ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک کیا گيا ہے اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گياہے۔
دوسری جانب چودہ طالبان نے خود کو افغان فورسز کے حوالے کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے ہتھیار افغان فورسز کے حوالے کرتے ہوئۓ طالبان کے دیگر افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ بھی ملک میں قومی آشتی کے منصوبے میں شامل ہو جائيں اور اپنے ہتھیار ڈال دیں۔
ادھر افغان علماء کونسل نے فتوی دیا ہے کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں بم دھماکے اور دہشت کرنا حرام ہے۔ اس کونسل کے افراد نے افغان صدر کے ساتھ ایک مشترکہ اجلاس میں اس بات پر زور دیا ہے کہ خودکش حملے اور دہشت گردانہ اقدامات حرام ہیں ان کی اسلام میں کوئي گنجائش نہیں ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲