16 اپریل 2013 - 19:30
شام ميں دہشتگردي کو جڑ سے ختم کرنے پر زور

شام کے صدر بشار اسد نے کہا ہے کہ ملک ميں سرگرم دہشتگردوں کا بہت جلد صفايا کرديا جائے گا -

ابنا: شام کے صدر بشار اسد نے شام کے سرکاري نيوز چينل سے اپنے انٹرويو ميں کہاکہ جولوگ اس ملک کے خلاف جنگ کررہے ہيں ان کو نابود کرديا جائے گا-انہوں نے کہا کہ شام بہت جلد دہشتگردوں کے وجود سے پاک ہوجائے گا -شام کےصدر بشار اسد نے کہا کہ شام ميں اسٹريٹجک معاملات کي تشويش ختم ہوچکي ہے اور روئے زمين کي کوئي بھي طاقت شام کي فوج کو شکست نہيں دے سکتي -شام کےصدر نے زور دے کر کہا کہ شام ميں بات چيت کا راستہ کھلا ہوا ہے اور جو بھي بات چيت کے عمل ميں شريک ہونا چاہتا ہے وہ آزاد ہے-بشار اسد نے کہا کہ شام کے دشمن اور اس ملک ميں موجود دہشتگرد يہ سمجھتے ہيں کہ وہ پوري دنيا کو چلاسکتے ہيں ليکن اب وہ اپني آخري حد کو پہنچ گئے ہيں -واضح رہے کہ امريکا، سعودي عرب ، قطر ، ترکي اور اسرا‏ئيل کے حمايت يافتہ دہشتگردوں نے مارچ دوہزار گيارہ سے شام ميں بدامني اور دہشتگردي پھيلا رکھي ہے -جس کے دوران اب تک ہزاروں عام شہري اور سيکورٹي فورس اور فوج کے اہلکار مارے جاچکے ہيں.

.......

/169