ابنا: چاڈ کے صدر ادريس ديبي نے يہ بيان ايک ايسے وقت ديا ہے جب چند روز قبل ہي خودکش حملے ميں مالي کے شہر کيدال ميں چاڈ کے تين فوجي مارے گئے تھے –ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ اس طرح کے خود کش حملے سے يہ ظاہر ہوتا ہے کہ مالي ميں شدت پسند عناصر بدستور سرگرم ہيں اور وہ ان شہروں کو نشانہ بناسکتے ہيں جن پر کبھي ان کا کنٹرول تھا –مالي ميں چاڈ کے تقريبا دوہزار فوجي فرانسيسي فوجيوں کے ساتھ مل کر مالي ميں باغيوں اور شدت پسندوں کے خلاف جنگ کررہے تھے –اس جنگ ميں چاڈ کے تيس فوجي مارے گئے –اگر چہ شہروں سے شدت پسندوں کو نکال باہر کرديا گيا تاہم ان کي سرگرمياں بدستور جاري ہيں -دوسري جانب فرانس کے صدر اولينڈ نے دعوي کيا ہے کہ مالي ميں فرانس کي فوجي مداخلت کا مقصد مغربي افريقہ کے ملکوں کي اقتصادي تنظيم اکواس کي حمايت کرنا تھا اور اسي کے تحت انہوں نے اقوام متحدہ کي سلامتي کونسل سے مالي ميں فوجي مداخلت کي اجازت بھي لي تھي جبکہ ماہرين کا کہنا ہے کہ مالي ميں فرانس کي فوجي مداخلت کا مقصد اس ملک کے يورينيم کے ذخائر پر قبضہ کرنا تھا - مالي ميں يورينيم کے بڑے بڑے ذخائر ہيں اور بڑي طاقتيں مغربي افريقہ کے ملکوں کے ذخائر پر تسلط جمانے کے لئے ايک دوسرے پر سبقت لے جانے کي کوشش کرتي رہتي ہيں.
.......
/169