ابنا: فرانس پرس کی رپورٹ کے مطابق اخوان المسلمین کی حکومت کے خلاف اسکندریہ شہر میں سینکڑوں افراد نے مظاہرہ کیا اس دوران حکمراں جماعت کے کارکن بھی سڑکوں پرنکل آئےاورایک دوسرے پرپتھراؤشروع کردیا جس سے اس شہر میں حالات خراب ہوگئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس قسم کی جھڑپوں میں مصر کے سابق ڈکٹیٹر حسنی مبارک کے آلہ کار ملوث ھیں۔گزشتہ سال جون کے مہینے میں محمد مرسی کے برسر اقتتدار آنے کے بعد سے مصر خاص طور سےقاہرہ کا تحریر اسکوائر حکومت کے حامیوں اور مخالفین کے مابین جھڑپوں کے میدان میں بدل گیا ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 408774
مصرمیں حکومت مخالف جماعتوں اور اخوان المسلمین کےحامیوں کے مظاہروں کے دوران جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔