8 اپریل 2013 - 19:30
کراچی فائرنگ میں ۳ افراد ہلاک

کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

ابنا: کراچی میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ دوسری جانب رینجرز اور پولیس نے شیرپاؤ کالونی۔ پٹیل پاڑہ اور جہانگیر روڈ بلوچ پاڑہ میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے درجنوں مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔
اورنگی ٹاؤن بخاری کالونی میں ایک شخص گولیوں کا نشانہ بنا۔ اس سے قبل ناگن چورنگی اور ملیر پانچ نمبر چیک پوسٹ کے پاس سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں جنہیں اغوا کے بعد قتل کیا گیا تھا۔ دوسری جانب  پولیس نے خواتین اہلکاروں کے ساتھ جہانگیر روڈ بلوچ پاڑہ اور پٹیل پاڑہ میں ٹارگٹڈ آپریشن کر کے33 افراد کو حراست میں لے لیا۔
اس موقع پر سیاسی جماعتوں کے دفاتر پر بھی چھاپے مارے گئے۔ ایس ایس پی جمشید ٹاؤن نے بتایا کہ آپریشن علاقے میں پولیس کی رٹ قائم کرنے کے لئے کیا گیا۔
ادھر رینجرز نے لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں سرچ آپریشن کرکے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا جن سے مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ ملزمان میں سیاسی اور کالعدم جماعتوں کے کارندے بھی شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲