ابنا: روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف نے کل ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان مذاکرات کے اختتام پر کہا کہ روس کا واضح موقف یہ ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر ایٹمی ایجنسی کے کنٹرول کے بدلے یورونیم کی افزودگی سمیت این پی ٹی کے تحت ایران کے تمام ایٹمی حقوق کو تسلیم کیا جائے ۔ اور اگر ایسا ہو جائے توایران کے خلاف تمام پابندیاں بھی ختم ہونی چاہیئں۔ روس کےنائب وزیر خارجہ نے واضح طور پر اعلان کیا کہ روس، ایران کے خلاف مغربی اتحادیوں کی پابندیوں کے خلاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آلماتی مذاکرات میں فریقین کے مابین ہونیوالے مذاکرات کے دوران مذاکرات کی فضا اور طریقۂ کار کے حوالے سے اہم پیشرفت ہوئی لیکن ہم بعض مسائل کے بارے میں فریقین میں ہماہنگی پیدا نہ کر سکے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
6 اپریل 2013 - 19:30
News ID: 406788
روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرام پر ایٹمی ایجنسی کے کنٹرول کے بدلے یورونیم کی افزودگی سمیت ایران کے تمام ایٹمی حقوق کو تسلیم کیا جائے۔