31 مارچ 2013 - 19:30

ايران ميں شاہي حکومت کے خاتمے کے بعد اسلامي حکومت کے قيام کے لئے ہونے والے ريفرنڈم کي جونتیسويں سالگرہ منائي جارہي ہے-

ابنا: تيس اور اکتيس مارچ انيس سو اناسي کو ہونے والے دو روزہ ريفرنڈم ميں اٹھانوے اعشاريہ دو في صد لوگوں نے ايران ميں اسلامي جمہوريہ  کے حق ميں ووٹ ديا تھا-  اتوار کي شام کابينہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر احمدي نژاد کا کہنا تھا کہ آج کا دن ايران کی تاريخ کا ايک يادگار دن ہے جس دن  اسلامي جہموري نظام  نے جنم ليا تھا-صدر نے کہا کہ آج کے دن ہزاروں شہيدوں کا  خون رنگ لايا  اور ملک ميں اسلامي نظام حکومت کي داغ بيل ڈالي گئي- اسلامي جمہوري نظام کے قيام کا  مطالبہ ايران کےآخري بادشاہ محمد رضا پہلوي کے خلاف چلنے والي  انقلابي تحريک کا اہم ترين نعرہ  تھا-استقلال آزادي اور اسلامي جمہوريہ کا نعرہ پوري انقلابي تحريک کے دوران بڑے پرجوش انداز ميں لگايا جاتا تھا-ايران کےعوام  ہر سال بارہ فروردين يا يکم اپريل کو يوم اسلامي جمہوريہ مناتے ہيں اور اس دن خصوصي تقريباب منعقد کي جاتي ہيں-انيس سو اناسي کے اسلامي انقلاب نے ايران سے ڈھائي ہزار سالہ شہنشاہيت کے بساط ہميشہ کے لئے لپيٹ کر رکھ دي اور ملک ميں مکمل جمہوري اسلامي حکومت کے قيام کا راستہ ہموار کيا......../169