ابنا: میانمار میں جاری نسلی فسادات میں شدت آگئی ہےجس کے بعد مزید دو شہروں نیتالین اور زیگون میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ مشتعل بودائیوں نے مسلمانوں کےمکانوں کو لوٹا اور دو مساجد کو شہید کردیا۔پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلیے لاٹھی چارج اور شیلنگ کی جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔صورتحال کشیدہ ہونے پر ان علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔ جس کے بعد کرفیو والے شہروں کی تعداد نو ہوگئی ہے۔میانمار میں جاری فسادات میں اب تک چالیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
.....
/169