23 مارچ 2013 - 19:30

امريکہ اور افغانستان کے درميان بگرام جيل کو حکومت افغانستان کے حوالے کرنے کا معاہدہ طے پاگيا ہے-

ابنا: يہ بات امريکي محکمہ جنگ پنٹاگون کے ترجمان نے اپنے ايک بيان ميں کہي- ترجمان کے مطابق بگرام جيل اگلے ہفتے مکمل طور سے افغان حکام کے حوالے کردي جائے گي-گزشتہ سال ستمبر ميں امريکہ نے بگرام جيل کو جزوي طور پر افغانستان کي حکومت کے حوالے کيا تھا تاہم پچاس غيرملکي اور سو افغان قيديوں کي نگراني اب بھي امريکي فوج کے پاس ہے-امريکہ کا دعوي ہے کہ بگرام جيل ميں خطرناک قيدي موجود ہيں اور حکومت افغانستان نے اس بات کي يقين دھاني کرائي ہے کہ ان قيديوں کو فرار کا موقع فراہم نہيں کيا جائے-......./169