ابنا: بيت المقدس کے ادارہ اوقاف اور اسلامي امور کے نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ مسحد الاقصي کا کوئي بھي صحن اس مقدس مقام کا اٹوٹ حصہ ہے اور اس کے صحن ميں موجود درختوں کو صہيونيوں کے ذريعے کاٹنا اس مبارک مسجد کي اہانت اور ناقابل قبول جارحيت ہے
بيت المقدس کے ادارہ اوقاف اور اسلامي امور نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ مسجد الاقصي کي تعميراتي کميٹي اور ادارہ اوقاف ہي مسجد ميں ہر طرح کي تبديلي اور تعمير کے ذمہ دار ہيں اس لئے صہيونيوں کو اس مسجد کے اندر کسي بھي طرح کي دست دارزي کا کوئي حق نہيں پہنچتا - بيت المقدس کے ادارہ اوقاف و اسلامي امور نے امت اسلاميہ اور عرب دنيا سے کہا ہے کہ وہ مسجد الاقصي کے تعلق سے اپني ذمہ داريوں کو ادا کريں اور صيہونيوں کے جرائم اور وحشيانہ مظالم کے مقابلے ميں فلسطينيوں کو اکيلا نہ چھوڑيں.
.......
/169