ابنا: اطلاعات کے مطابق تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے دوشنبہ میں تاجکستان کی وزارت خارجہ کی نئی عمارت کی افتتاحی تقریب میں، جس میں غیرملکی سفرا بھی شریک تھے، کہا کہ ہم تمام میدانوں میں ایران کے ساتھ اپنے تعاون کو فروغ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات سال میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تاجکستان کے افتصادی اور تجارتی تعلقات میں فروغ آيا ہے اور ہمارے باہمی تعاون کا اثر ملک کے تمام شعبوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔امام علی رحمان نے سڑک سازی، ریلوے لائن، تیل و گیس اور دیگر مشترکہ منصوبوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان منصوبوں کا مقصد علاقے کے ملکوں، خاص طور سے ایران، تاجکستان اور افغانستان کے عوام کو بہتر حالات فراہم کرنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، افغانستان اور پاکستان کے اعلی حکام کے ساتھ ہماری جو متعدد بار بات چیت ہوئي ہے وہ انہیں منصوبوں کے سلسلے میں ہوئي ہے اور یہ کہ ہم ان ملکوں کے ساتھ اپنے تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے لئے پوری کوشش جاری رکھیں گے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔/242
15 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 400528
تاجکستان کے صدر امام علی رحمان نے کہا ہے کہ تاجکستان کی خارجہ پالیسی میں اسلامی جمہوریہ ایران کو اہم اور خاص مقام حاصل ہے۔