ابنا: شفق نیوزکی رپورٹ کے مطابق عراقی شیعوں کے مرجع عالیقدر محمد تقی مدرسی نے صہیونی حکومت کو سیکوریٹی فراہم کرنے کی غرض سے اسلامی ممالک کے درمیان تفرقہ پیدا کرنے اور مسلمانوں کو تقسیم کرنےپر مبنی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق ، شام ،لبنان اورپاکستان میں اسی طرح کی سازشیں ہورہی ہیں۔انہوں نےواضح کیا کہ مسلمانوں کو فرقہ ای اسلام کے پرچم تلے جمع ہونے کے بجائے اسلام کے پرچم تلے متحد ہونا چاہیئے کیونکہ مسلم امت کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر اس بات کی اشد ضرورت ہے کہ مسلم اقوام، فرقہ واریت سے دور ہوکر مختلف اسلامی فرقوں کے بارے میں مناسب رویہ اپنائیں۔............../242
13 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 399857
عراق میں معروف شیعہ عالم دین محمد تقی مدرسی نے صہیونی حکومت کے خلاف شیعہ سنی کے اتحاد پر تاکید کی ہے۔