8 مارچ 2013 - 20:30

پشاور کے علاقے محلہ باقر شاہ، مینا بازار میں واقع مسجد میں بم دھماکے کے نتیجے میں اب تک 4 افراد کے جاں بحق ہونے اور کئی افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.

ابنا: دھماکہ ریموٹ کنٹرول بم کی مدد سے اس وقت کیا گیا جب نمازی مسجد میں ظہر کی نماز کی تیاریوں میں مصروف تھے.تنگ گلیوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں مشکلات پیش آرہی ہیں جبکہ لوگ اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو اسپتال منتقل کر رہے ہیں.مینا بازار اور اس کے آس پاس کی تمام مارکیٹوں میں کاروبار بند کر دیا گیا ہے.

.....

/169