2 مارچ 2013 - 20:30

شام کی فوج دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کرکے مختلف علاقوں کو ان کے وجود سے پاک کررہی ہے۔

ابنا: شام کے ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق فوج نے دمشق کے مضافاتی علاقے میں دہشتگردوں پرحملے کر کے انہیں شدید نقصان پہنچایا۔ اس آپریشن میں سیکڑوں دہشتگرد ہلاک ہوئے ہیں۔  حمص میں فوج نے دہشتگردوں کے خفیہ اڈوں پرحملے کرکے یہ اڈے تباہ کردئے اور کئي دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ شام کی فوج نے مغربی شہر حماۃ کو دہشتگردوں کے وجود سے پاک کردیا ہے اور اس علاقے کے باشندے واپس لوٹ رہے ہیں۔ شام کی فوج نے مغربی شہر لاذقیہ میں دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود ضبط کیا ہے۔ ادلب کے مضافات میں دہشتگردوں کی کئي گاڑیاں تباہ کردی گئيں جن پر مشین گنیں نصب تھیں۔ ان گاڑیوں پر سوار دہشتگرد بھی ہلاک ہوگئے۔