2 مارچ 2013 - 20:30

مصري ذرائع ابلاغ نے شہر منصورہ ميں گزشتہ رات ہونے والے تصادم ميں چار افراد کے مارے جانے کي خبر دي ہے-

ابنا: کہا جارہا ہے کہ منصورہ ميں يہ تصادم مظاہرين اور سيکورٹي اہلکاروں کے درميان اس وقت ہوا جب مظاہرين نے گورنر ہاوس کي جانب جانے والي شاہراہ کو بند اور انٹيلي جينس کي قديم عمارت پر پتھراؤ شروع کيا-
پوليس نے مظاہرين کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گيس کے گولے داغے اور بکتر بندگاڑيوں کے ذريعے مظاہرين کا تعاقب کيا- جھڑپيں اس وقت شدت اختيار کرگئيں جب مظاہرے ميں شريک ايک شخص    پوليس کي بکتر بند گاڑي کي زد ميں آکر ہلاک ہوگيا-عيني شاہدين کے مطابق ايک شخص پوليس کي فائرنگ سے بھي ہلاک ہوا ہے-
سيکورٹي ذرائع نے ايک شخص کے مارے جانے اور دس کے زخمي ہونے کي تصديق کي ہے- ان جھڑپوں ميں کہا جارہا ہے کہ دو پوليس افسران، چار سيکورٹي اہلکار اور چھے عام شہري زخمي ہوئے ہيں-

.......

/169