ابنا: سعودي عرب کي جيلوں ميں بند سياسي قيديوں کے رشتہ داروں اور حاميوں نے البريدہ شہر ميں الحبيب اسپتال کے سامنے اجتماع کرکے سياسي قيديوں کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا –مظاہرين کا کہنا تھا کہ ان سياسي قيديوں کو جن پر کسي طرح کا مقدمہ بھي نہيں چلايا گيا اور پندرہ سال سے جيلوں ميں بندہيں رہا کيا جائے-مظاہرين نے اسي طرح عالمي اداروں سے بھي مطالبہ کيا کہ وہ جيلوں ميں بند سياسي قيديوں کو سعودي سيکورٹي اہلکاروں کے ذريعے ايذرسانيوں کي بھي تحقيقات کريں -مظاہرين مطالبہ کررہے تھے کہ وزير داخلہ محمد بن نائف کو برطرف کيا جائے -سعودي عرب کي سيکورٹي فورس کے اہلکاروں نے بھي مظاہرين کو جن ميں خواتين اور بچے بھي شامل تھے اپنے محاصرے ميں لےرکھا تھا -سعودي عرب کے مختلف شہروں ميں گذشتہ دوبرس سے حکومت کي پاليسيوں کے خلاف مظاہرے ہورہے ہيں جن ميں سياسي قيديوں کي رہائي اور ملک ميں تفريق آميز پاليسيوں کے خاتمے کا مطالبہ پوري شدت کے ساتھ کيا جارہا ہے -ان مظاہروں کے دوران اب تک دسيوں سعودي باشندے شہيد اور زخمي ہوچکے ہيں جبکہ بڑي تعداد ميں مظاہرين کو گرفتار کرکے جيلوں ميں بند کرديا گيا ہے-
.......
/169