25 فروری 2013 - 20:30

پاکستان کےوزیرداخلہ رحمن ملک نے پنجاب میں مسلم لیگ نون کی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ پنجاب حکومت لشکر جھنگوی کے خلاف ایکشن لینے کے بجائے اسے سکیورٹی اور تحفظ فراہم کررہی ہے۔

ابنا: پاکستان کےوزیرداخلہ رحمن ملک نے پنجاب میں مسلم لیگ نون کی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئےکہا ہے کہ پنجاب حکومت لشکر جھنگوی کے خلاف ایکشن لینے کے بجائے اسے سکیورٹی اور تحفظ فراہم کررہی ہے۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت نے لشکر جھنگوی کے سربراہ ملک اسحاق کو اسلحے کا کوئی لائسنس نہیں دیا ، انہوں نے کہا کہ کیا لشکر جھنگوی اور خادم اعلیٰ کے درمیان کوئی مک مکا تو نہیں ؟رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کو آگے بڑھ کر لشکر جھنگوی کے خلاف ایکشن لینا ہوگا۔ رحمن ملک کا کہنا تھا کہ تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی ملکر کام کررہے ہیں۔

پاکستان کے وزیر داخلہ نے کہا کہ میں کل پنجاب حکومت اور لشکر جھنگوی سے متعلق اہم انکشافات کروں گا۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کے چیف جسٹس از خود نوٹس کے ذریعہ ملک اسحاق اور پنجاب کے وزیر اعلی شہبازشریف کو عدالت میں طلب کریں۔ واضح رہے کہ لشکر جھنگوی ، سپاہ صحابہ اور طالبان سلفی وہابی دہشت گرد تنظیمیں ہیں جو دیوبندی مکتب فکر سے وابستہ ہیں۔

.......

/169