ابنا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر ان چیف محمد علی جعفری نے خلیج فارس اور بحیرۂ عمان میں سپاہ پاسداران کی بحریہ کی بعض یونٹوں کے معائنے کے دوران اسلامی جمہوریہ ایران سے مقابلے میں عالمی سامراج کی ناکامی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے دشمن ایران کی طاقت اور موجود حقائق کی بنیاد پر اپنے اندازے اور رویہ تبدیل کرلیں اور دھمکیاں دینے سے باز آجائيں۔
انہوں نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی دفاعی اسٹریٹیجی مضبوط و طاقتور اور باعث استحکام ہے کہا کہ ایران کا دنیا کے اسٹریٹیجک ذخائر پر کنٹرول ہے اور وہ عالمی اقتصاد کے اس حصے کے محافظ کی حیثیت سے بیرونی طاقتوں کے برخلاف علاقے کی سیکورٹی اور استحکام کے بارے میں سوچتا ہے۔
محمد علی جعفری نے جنوب مشرقی ایران میں انٹیلیجنس اور آپریشنل مرکز کا دورہ بھی کیا نیز اس علاقے کے بعض قبائلی سرداروں سے ملاقات بھی کی جس کے دوران انہوں نے کہا کہ ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں سیکورٹی کے سلسلے میں لوگوں کی شرکت سے اس علاقے کی سیکورٹی میں بہت زیادہ اضافہ ہوجائے گا۔
.......
/169