ابنا: ۔ عراق کے وزیر اعظم نوری مالکی نے آج بصرہ میں ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں کالعدم جماعتوں کے عناصر بر سر اقتدار لائے جانے کی کوششیں کی جارہی ہیں اور بعض سیاسی شرکاء قبائلی رجحان کے ساتھہ عراق کو ایکبار پھر ظالمانہ دور میں پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں ۔ عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نے ان کوششوں پر خبردار اور اپنے ملک کے اندرونی مسائل میں کسی بھی طرح کی بین الاقوامی مداخلت کی مخالفت کرتے ہوئے عراق میں قومی اتحاد کی ضرورت پر تاکید کی ۔
23 فروری 2013 - 20:30
News ID: 394243
عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نے اپنے ملک میں کالعدم جماعتوں کے عناصر بر سر اقتدار لائے جانے کی جاری کوششوں پر خبردار کیا ہے