17 فروری 2013 - 20:30

شام کی فوج نے حمص کے اطراف میں دہشت گرد گروہوں کے ایک مرکز پر حملہ کرکے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہےجبکہ ان کے کئي ٹھکانے تباہ کردئے ہیں۔


ابنا: شام کی فوج نے حمص کے اطراف میں دہشت گرد گروہوں کے ایک مرکز پر حملہ کرکے درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہےجبکہ ان کے کئي ٹھکانے تباہ کردئے ہیں۔ شامی فوج نے اس کارروائی میں بڑی مقادار میں اسرائيلی ساخت کے ہتھیار بھی برآمد کئے ہیں ۔

ایک شامی فوجی اہلکار نے سانا کے ساتھ گفتگو میں کہا ہے کہ فوجی کارروائی کے دوران اس مرکز میں موجود تمام دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں ہلاک ہونے والوں میں النصر محاذ سے وابستہ دہشت گرد کمانڈر حسام ابو عظام بھی شامل ہے۔