17 فروری 2013 - 20:30

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے ہزارہ برادری کے قتل عام کو حکومتی نااہلی اور امریکہ نواز پالیسیوں کا نتیجہ قراردیتے ہوئے اسکی شدید مذمت کی ہے ۔

ابنا: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سید منور حسن نے لاہور میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں ہزارہ برادری کے سینکڑوں لوگوں کا قتل عام حکومت کی ناکامی اور نااہلی اور امریکہ نواز پالیسیوں کا نتیجہ ہے اس کے ذمہ دار صوبائی اور وفاقی حکمران ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جب تک امریکہ کی نام نہاد دہشتگردی کے خلاف جنگ سے باہر نہیں نکلا جائے گا اس وقت تک ملک میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ سید منور حسن نے قاتلوں کی  گرفتاری اور تمام حقائق کو قوم کے سامنے لانے  کا مطالبہ کیا ۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ امریکہ کی بڑھتی ہوئی مداخلت اور ہمارے حکمرانوں کی امریکہ نواز غلامانہ پالیسیاں ہیں جن کو بدلنے کی ضرورت ہے۔

.......

/169