ابنا: پاکستانی ذرائع کے مطابق، پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں گیس پائپ لائن منصوبے پر جاری مذاکرات کے کل دوسرے دن فریقین کی مشاورت سے ٹیکنیکل، منیجمنٹ اور فنانشل گروپس کی تشکیل دے دی گئی جن میں دونوں ملکوں کے ایکسپرٹس کو شامل کیا گیا ہے ۔
مذاکرات میں پاکستان اور ایران کے درمیان ایران کی طرف سے دئیے جانے والے 500 ملین ڈالر کی ادائیگی کا طریقہ کار بھی طے پا گیا اور اس حوالے سے ادائیگی کے طریقہ کار، قرض کی شرائط اور دوسرے امور کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران، گیس پائپ لائن کے ذریعے پاکستان کو 750 ایم ایم سی ایف ڈی برآمد کرے گا۔ اس منصوبے پر لاگت کا اندازہ 1.5 ارب ڈالر لگایا گیا ہے جبکہ پاکستان کی حدود میں 781 کلومیٹر پائپ لائن بچھائی جائے گی۔ منصوبے کی تکمیل دسمبر 2014ءتک کی جائے گی۔
.......
/169