5 فروری 2013 - 20:30

فرانس اور چاڈ کے فوجيوں اور مالي کے حکومت مخالفين کے درميان جھڑپوں کي خبريں موصول ہوئي ہيں-

ابنا: خبروں ميں کہا گيا ہے کہ  اگرچہ مالي کے حکومت مخالفين نے ٹمبکٹو، گيو اور کيدال  جيسے شہروں سے پسپائي اختيار کرلي ہے تاہم فرانس اور چاڈ کے فوجي  ان کے خلاف مسلسل کاروائي کر رہے ہيں-فرانس کے وزير خارجہ نے اپنے ايک بيان ميں کہا ہے کہ الجزائر اور مالي کي سرحد کے درميان واقع علاقوں ميں مخالفين کا پيچھا کيا جارہا ہے-فرانس کے صدر فرانسوا اولينڈ اور امريکہ کے نائب صدر جو بائيڈن نے پير کے روز پيرس ميں  صحافيوں سے بات چيت کرتے ہوئے اس بات پر زور ديا ہے کہ مالي ميں ميں کاروائي کے لئے افريقي ملکوں کي  فوج کو اقوام متحدہ کي سرپرستي ميں ليا جانا ضروري ہے-انہوں نے کہا کہ امريکہ اور فرانس کے درميان بات پر مکمل اتفاق پايا جاتا ہے کہ مالي ميں افريقي ملکوں کي فوجوں کو عالمي امن فوج کي چھتري ميں ليا جائے-ادھر مالي کے وزير خارجہ نے اپنے ايک بيان ميں حکومت مخالفين کو دہشتگرد قرار ديا ہے اور  دہشتگردي کے نيٹ ورک کے  مکمل خاتمے تک فوجي کاراوئي جاري رکھے جانے کي ضرورت پر زور ديا ہے-......./169